Breaking News
Home / تارکین وطن / پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون یاسمین ڈار بلامقابلہ مانچسٹر کی لارڈ میئر منتخب

پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون یاسمین ڈار بلامقابلہ مانچسٹر کی لارڈ میئر منتخب

مانچسٹر: پہلی پاکستانی خاتون یاسمین ڈار مانچسٹر کی لارڈ میئر منتخب ہو گئیں، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یاسمین ڈار کے خلاف کسی سے نےووٹ نہیں ڈالا۔اس موقع پر یاسمین ڈار کا کہنا تھا کہ وہ مانچسٹر میں دوسروں کو بااختیار بنائیں گی۔ لارڈ مئیر منتخب ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یاسمین ڈار نے پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ” آج مجھے لارڈ مئیر کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ شہر کی پہلی ایشیائی خاتون اور مسلم لارڈ میئر بننا ایک تاریخی کامیابی ہے لیکن میں اس میں کامیاب ہونے کے لئے پرعزم تھی۔ میری مدد کے لئے میرے ساتھ ماجد ہوں گے جو میرے ساتھی ہیں اور میری بیٹی آمنہ، جو لیڈی میئر ہوں گی۔” دوسری جانب کونسلراختر زمان بولٹن سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر، کونسلر راجہ محمد ایوب خان میئر آف بولٹن کونسلر اور حاجی محمد فیاض نے میئر کا حلف اٹھالیا۔ کونسلراختر زمان کا تعلق ضلع گجرات سے ہے اور کونسلر ایوب خان کا تعلق آزاد کشمیر ضلع کوٹلہ سے ہیں۔

 

 

Check Also

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی۔ ذرائع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے