حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیرباد کہنے والے فواد چوہدری کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد جوہدری نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔ سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
میں پہلے ہی کہ چکا ہوں سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئ ارادہ نہیں،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 27, 2023
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق مرکزی رہنما فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔