Breaking News
Home / مشرق وسطی / سعودی عرب سے غیرملکیوں کی ترسیل زر میں ریکارڈ کمی

سعودی عرب سے غیرملکیوں کی ترسیل زر میں ریکارڈ کمی

سعودی سینٹرل بینک ساما نے کہا ہے کہ ’2011 کے بعد سے پہلی بار سعودی عرب میں مقیم تارکین کی ترسیل زر 10 ارب ریال سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔‘ الاقتصادیہ کے مطابق اپریل 2023 کے دوران سعودی عرب میں سالانہ بنیاد پر تارکین کی ترسیل زر 27.3 فیصد کم ہوئی ہے۔تارکین نے اپریل 2023 کے دوران 9.92 ارب ریال بھجوائے جبکہ 2022 کے اپریل میں 13.65 ارب ریال بھجوائے تھے اور یوں 3.7 ارب ریال کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ساما کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تارکین نے پہلی بار2011 کے دوران مسلسل تین ماہ تک 10 ارب ریال سے کم بھجوائے تھے۔ فروری میں 9.76 ارب ریال اور مارچ میں 9.59 ارب ریال بھجوائے۔ یہ 45 ماہ میں کم ترین ترسیل ہے۔ سال رواں کے آغاز سے اب تک تارکین نے 39.79 ارب ریال بھجوائے۔ سالانہ کی بنیاد پر23.6 فیصد کم بھجوائے گئے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 52.1 ارب ریال بھجوائے گئے تھے۔ 12.3 ارب ریال کا فرق ریکارڈ کیا گیا۔ 2022 کے دوران تارکین نے 143.2 ارب ریال بھجوائے تھے جبکہ 2021 میں 153.9 ارب ریال بھیجے تھے اور 6.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔

 

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے