Breaking News
Home / کشمیر / آغا خان یونیورسٹی کراچی کی ٹیم کی پاکستان لائف سیور پروگرام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ

آغا خان یونیورسٹی کراچی کی ٹیم کی پاکستان لائف سیور پروگرام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ

مظفرآباد(ویب ڈیسک )پاکستان لائف سیور پروگرام کے زیر اہتمام محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں محکمہ صحت عامہ، تعلیم، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سوشل ویلفیئر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پولیس کا مشاورتی اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات محمد ادریس عباسی نے کی جبکہ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد محی الدین قادری، سیکرٹری ایس ڈی ایم اے ڈاکٹر لیاقت حسین، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر سردار آفتاب احمد، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ شاہد حسین اور دیگر محکمہ جات کے نمائندگا ن نے شرکت کی۔ اجلاس میں آغا خان یونیورسٹی کراچی کی ٹیم نے شرکا ء کو پاکستان لائف سیور پروگرام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور اس پروگرام کو آزادکشمیر میں شروع کرنے کے لیے تجاویز دیں۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات محمد ادریس عباسی نے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی اور آغا خان ہسپتال کی جانب سے شروع کیا گیا پاکستان لائف سیور پروگرام ایک اچھا اقدام ہے۔ یہ پروگرام ایک نوبل کاذ کے لیے شروع کیا گیا ہے جس کو آزادکشمیر میں شروع کرنا احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا ایم او یو تیار کر کے تمام قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد ایم او یو دستخط کریں گے اور متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ مل کر یہ پروگرام آزادکشمیر میں لانچ کریں گے۔ ماسٹر ٹرینر تمام اضلاع میں تیار کریں گے جو کہ مزیدلوگوں کو تربیت دیں گے۔ اس پروگرام کے لیے تمام متعلقہ محکمہ جات کے فوکل پرسنز مقرر کریں گے تاکہ پروگرام کی ٹیم کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ذریعے کام کیا جا سکے اور اس پروگرام کو کامیا ب بنایا جا سکے۔

Check Also

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کا کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی پر زور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے