Breaking News
Home / ثقافت / ٹائیگر شروف کی والدہ کو جعلساز نے 58 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا

ٹائیگر شروف کی والدہ کو جعلساز نے 58 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا

جیکی شروف کی اہلیہ اور ٹائیگر شروف کی والدہ عائشہ شروف کو جعلساز نے 58 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا۔ عائشہ شروف سابق فلم پروڈیوسر ہیں، انہوں نے ممبئی کے ایک پولیس تھانے میں جعلسازی کا مقدمہ درج کروایا ہے، ممبئی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ عائشہ شروف کا الزام ہے کہ ٹائیگر کے ملکیتی جم کیلئے انہوں نے ایلن فرنینڈس کو آپریشنز ڈائریکٹر بھرتی کیا تھا۔ ایلن نے مختلف شہروں میں ٹورنامنٹس کروانے کیلئے 58 لاکھ روپے لیے۔ اس سے قبل 2015 میں بھی عائشہ شروف نے اداکار ساحل خان کے خلاف جعلسازی اور مجرمانہ سرگرمی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ان کا الزام تھا کہ ساحل پر ان کے 4 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

 

 

Check Also

دنیا بھر سے ایوارڈز حاصل کیے مگر پاکستان کے کسی حکومتی ادارے کی جانب سے تعریفی خط تک نہیں ملا،راحت فتح علی خان کا شکوہ

راحت فتح علی خان نے شکوہ کیا ہے کہ دنیا بھر سے ایوارڈز حاصل کیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے