Breaking News
Home / مشرق وسطی / اسرائیل ایران کے نئے میزائل سےخوفزدہ

اسرائیل ایران کے نئے میزائل سےخوفزدہ

صیہونی حکومت کی تمام تر ہرزہ سرائیوں کے باوجود، جو اس حکومت کے رہنماؤں کی حالیہ دھمکیوں میں ظاہر ہوئی، ایک صیہونی میڈیا کے مطابق، اسرائیل پن پوائنٹ میزائلوں سے بہت خوفزدہ ہے۔یسرائیل ہیوم اخبار کے ایک کالم نگار ایریل کہانہ نے اس حوالے سے لکھا کہ جبکہ اسرائیل خود کو سیاسی اور عسکری طور پر کثیر محاذ جنگ کے لیے تیار کر رہا ہے، اس وقت تل ابیب کا سب سے بڑا خوف پیشرفتہ میزائیل ہیں، ایسے میزائل جو تل ابیب اور اسرائیل کے دیگر مقامات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی دوران فلسطینی میڈیا نے تہران میں نصب بل بورڈز کی تصاویر شائع کیں اور بتایا کہ تل ابیب صرف 400 سیکنڈز کی دوری پر ہے، تہران کی مختلف سڑکوں بشمول فلسطین اسکوائر پر فارسی، عربی اور عبرانی زبانوں میں یہ نوشتہ لکھا ہوا ہے۔ ہارٹص اخبار نے فتاح میزائل کی رونمائی پر ردعمل میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ اس میزائل کی رفتار بہت پیچیدہ ہے اور یہ دفاعی نظام کو دھوکہ دینے کے قابل ہے، جبکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان فاصلہ 1100 کلومیٹر ہے۔ اس میزائل کی رینج 1400 کلومیٹر ہے۔

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے