Breaking News
Home / عالمی خبریں / انڈیا: واٹس ایپ پر مغل بادشاہ اورنگزیب کی ڈی پی لگانے والا شخص گرفتار

انڈیا: واٹس ایپ پر مغل بادشاہ اورنگزیب کی ڈی پی لگانے والا شخص گرفتار

میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر مغل بادشاہ اورنگریب کی ڈسپلے پکچر (ڈی پی) لگانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق ہندو تنظیم کی جانب سے معاملے کو اٹھائے جانے کے بعد ممبئی پولیس نے ایک شخص کے خلاف وٹس ایپ پر مغل بادشاہ اورنگزیب کی تصویر کو بطور ڈی پی لگانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ گرفتار ہونے والا شخص موبائل سروس مہیا کرنے والی ایک آؤٹ لیٹ پر کام کرتا ہے، جسے پولیس نے واشی کے علاقے سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ہندو تنظیم نے پولیس کو اورنگزیب بادشاہ کی تصویر کا سکرین شاٹ جمع کروایا جس کے بعد اس شخص پر انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 298 (الفاظ کے ذریعے کسی کے مذہبی جذبات کو جان بوجھ کر مجروح کرنا) اور دفعہ 153 اے (مختلف گروہوں کے درمیان مذہب، ذات، پیدائش کی جگہ اور رہائش کی جگہ کی بنا پر دشمنی ڈالنا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید بتایا کہ ’مزید تفتیش ابھی کی جا رہی ہے۔‘ اورنگزیب اور ٹیپو سلطان کی تعریف اور توصیف پر ریاست مہاراشٹرا کے کئی شہروں میں فرقہ وارانہ فسادات کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ بدھ کے روز کولہاپور شہر میں مظاہرے کے دوران مظاہرین نے مقامی افراد کی جانب سے ٹیپو سلطان کی تصویر کے ساتھ قابل اعتراض آڈیو میسج کو ’سٹیٹس‘ پر لگانے کے خلاف پتھراؤ کیا۔ اس سے قبل احمد نگر میں ایک جلوس کے دوران اورنگزیب بادشاہ کی تصاویر کی نمائش کی گئی تھی۔ سنگمنر میں لڑکے کے مبینہ قتل کے خلاف سکل ہندو سماج کی جانب سے نکالی گئی ریلی کے دوران پتھر پھینکے گئے تھے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی اور پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ’مذہبی جلوس میں اورنگزیب کا پوسٹر اٹھا کر قابل اعتراض نعرے لگائے گئے تھے۔‘

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے