ماسکو:روس کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ دیمیتری مدودف نے یورپی ممالک کو نیٹو افواج کے ساتھ کھڑا ہونے کی صورت میں حملے کی دھمکی دی ہے۔اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی نیشنل سیکورٹی کے سربراہ دیمتری مدودف نے نیٹو کے سابق سربراہ آندرس فوگ راسموسن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے نیٹو اتحاد کے ممالک انفرادی حیثیت سے یوکیرن جنگ میں شمولیت کےلئے اپنی افواج بھیجیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا تم نے اپنی عوام سے پوچھ لیا ہے کہ کیا وہ روس کے ساتھ جنگ کرنا چاہتے ہیں! کیا وہ واقعا ہائپر سونک حملوں سے یورپ کو لرزانا چاہتے ہیں!یاد رہے کہ مدودف 2008 سے 2012 تک روس کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ جو کچھ سوچ رہا ہے، اس کا اثر ان ممالک پر بھی پڑے گا۔