سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سنیچر کو ایران کا دورہ کریں گے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ رواں سال مارچ میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تنازع ختم کرنے اور تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کئی سالوں کی کشیدگی نے یمن، شام اور لبنان سمیت علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈالا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ 6 جون کو ایران نے سعودی عرب میں سات سال بعد اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا تھا۔
Check Also
صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایران اور برصغیر میں سوگ
ہیلی کاپٹر سانحہ میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت کی …