Breaking News
Home / پاکستان / سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

ستمبرسپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو وزارت قانون کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’آرٹیکل 175 اے کی شق (3) کے تحت صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔‘جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کا اطلاق17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہو گا۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 2 فروری 2022 کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اُٹھایا تھا اور وہ 17 ستمبر 2023 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے