Breaking News
Home / پاکستان / نانگا پربت پر پھنس جانے والے کوہ پیما آصف بھٹی نے واپسی کا سفر شروع کر دیا

نانگا پربت پر پھنس جانے والے کوہ پیما آصف بھٹی نے واپسی کا سفر شروع کر دیا

نانگا پربت پر پھنس جانے والے پاکستانی کوہ آصف بھٹی نے کیمپ 3 کی طرف واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔ منگل کو قراقرم کلب نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’تازہ اپ ڈیٹس کے مطابق آصف بھٹی اور آذربائیجان کے کوہ پیما اسرافیل نے کیمپ 3 کی طرف اترنا شروع کر دیا ہے۔‘ مزید لکھا گیا کہ ’توقع ہے کہ قراقرم ایکسپیڈیشن کے دو کوہ پیماؤں کو آصف بھٹی کی مدد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیمپ 2 پر اتارا جائے گا۔‘اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نانگا پربت پر پھنس جانے والے کوہ پیما کے بیٹے کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن کی ہدایات جاری کی تھی۔ کوہ پیما آصف بھٹی کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ مہم کے دوران آٹھ ہزار میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔ آصف بھٹی کے بیٹے واصف بھٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے وزیراعظم شہباز شریف سے مدد کی اپیل کی تھی۔ وزیراعظم نے حکام کو کوہ پیما کے بیٹے سے رابطہ کر کے تسلی دینے کی ہدایت بھی کی تھی۔

وزیراعظم کی جانب سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو کوہ پیما کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ آرمی حکام کو ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا کہا گیا۔ پیر کو الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل کرار حیدری نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ’آصف بھٹی آٹھ ہزار میٹر بلندی پر سنو بلائنڈنیس (یعنی برف کی وجہ سے دکھائی نہ دینے کے مسئلے) کا شکار ہو گئے ہیں۔ کرار حیدری کے بقول ’آصف بھٹی کو ریسکیو کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے مقامی افراد سے بھی تعاون لیا جا رہا ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’آصف بھٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا علم ان کے رابطہ کرنے سے ہی ہوا۔‘ نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے جسے سر کرتے ہوئے ماضی میں ایک ہسپانوی کوہ پیما بھی موت کا شکار ہو گیا تھا۔ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کے علاوہ چند دیگر پاکستانی کوہ پیما اس سے قبل نانگا پربت کی چوٹی سر کر چکے ہیں۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے