Breaking News
Home / عالمی خبریں / ’امریکہ اور چین کو اختلافات پر کُھل کر بات کرنی چاہیے‘

’امریکہ اور چین کو اختلافات پر کُھل کر بات کرنی چاہیے‘

امریکہ کی سیکریٹری خزانہ جینیٹ ییلن نے کہا ہے کہ چینی حکام کے ساتھ 10 گھنٹے کی براہ راست ملاقاتیں نتیخہ خیز رہیں اور ان کی بدولت دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام آئے گا۔ جینیٹ ییلڈ چار روزہ دورے پر چین پہنچی تھیں اور آج واپس روانہ ہو جائیں گی۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جینیٹ ییلن نے بیجنگ میں امریکی سفارت خانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ کئی اہم معاملات میں کے درمیان کئی اہم معاملات پر اختلافات ہیں اور ان کو ایک دوسرے سے ’براہ راست اور واضح‘ بات چیت کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق ’دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں عدم استحکام کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن کو دونوں ممالک میں تصادم کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اور میرا بھی یہی خیال ہے۔‘ ’ہمیں یقین ہے کہ دونوں مماک کے پھلنے پھولنے کے دنیا بہت بڑی ہے۔‘ انہوں نے اپنے دورے کے حوالے سے بتایا کہ اس کا مقصد چین کی معاشی ٹیم کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔ ’اس کا مقصد غلط فہمیوں کے خدشات کو کم کرنا اور اہم معاملات جیسے موسمیاتی تبدیلی پر تعاون کی راہ متعین کرنا تھا۔‘ انہوں اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ واشنگٹن خود کو چین کی معیشت سے الگ نہیں کرنا چاہتا اور ایسا کرنا دونوں ممالک کے تباہ کن اور دنیا کے لیے عدم استحکام کا باعث ہو گا۔‘ امریکہ ایک آزاد، جائز اور کھلی معیشت دیکھنا چاہتا ہے وہ ایسی معیشت نہیں چاہتا جو دوسرے ممالک کو کونے میں دھکیلے۔‘ جینیٹ نے دورے کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے معاشی ماہرین، خواتین ماہرین اقتصادیات اور سینیئر چینی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ سنیچر کو جینیٹ ییلڈ سے ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ اُن کو ’غیرمتوقع واقعات‘ پر افسوس ہے جن کے باعث امریکہ سے تعلقات خراب ہوئے۔ انہوں نے رواں سال کے آغاز میں امریکی فضائی حدود میں چین کے مبینہ جاسوسی غبارے کے گرائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’بدقسمتی سے کچھ غیرمتوقع واقعات جیسا کہ غبارے کا تھا، کے باعث دونوں ملکوں کے سربراہان کی ملاقات میں طے پانے والے امور پر عمل درآمد کرنے میں مسائل کا سامنا ہوا۔‘ خیال رہے کہ امریکہ اور چین کے صدور کی ملاقات گزشتہ برس ایک بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ہوئی تھی۔ دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے اس موقع پر کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کو مخصوص اقتصادی طریقوں کے بارے میں خدشات پر ’براہ راست‘ بات چیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے دو بڑی معیشتوں کے درمیان ناہموار تعلقات کے باوجود زیادہ تعاون پر زور دیا۔ امریکی وزیر خزانہ بیجنگ کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ امریکہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارت کے شعبے میں تناؤ کو کم کرنے کی کوشش میں ہے۔ چینی نائب وزیراعظم ہی لیفنگ سے ملاقات میں امریکی وزیر خزانہ نے گزشتہ سال دو طرفہ تجارت کے ریکارڈ کرنے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ملک کس قدر جڑے ہوئے ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے چین کے نائب وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ ’ہماری فرموں کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری مزید بڑھانے کے لیے کافی گنجائش موجود ہے۔‘

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے