Breaking News
Home / پاکستان / عالمی پاسپورٹ رینکنگ: پاکستان کی 100 ویں اور امارات کی 12 ویں پوزیشن

عالمی پاسپورٹ رینکنگ: پاکستان کی 100 ویں اور امارات کی 12 ویں پوزیشن

دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کرنے والے ادارے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کا شمار دنیا کے چار کمزور ترین پاسپورٹس میں ہوتا ہے۔ انڈیکس کے مطابق 103 ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ 100 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ جن کمزور پاسپورٹ والے ممالک کی رینکنگ جاری کی گئی ہے ان میں افغانستان، شام، عراق اور یمن شامل ہیں، جبکہ انڈیا کا 80 واں نمبر ہے۔ دوسری طرف خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کا پاسپورٹ عرب دنیا میں سب سے طاقتور مانا گیا ہے۔عرب دنیا میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ 12 ویں نمبر پر ہے۔ امارات کے پاسپورٹ پر 227 میں سے 179 ممالک کا ویزے کے بغیر سفر کیا جا سکتا ہے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کے چیئرمین ڈاکٹر کرسٹین ایچ کیلین نے بتایا کہ ’یو اے ای نے 2013 سے اب تک 107 ویزا فری ممالک کو اپنی فہرست میں شامل کیا ہے اور 10 برس میں 56 ویں سے 12 ویں پوزیشن پر پہنچا ہے۔‘ خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک میں قطر 52ویں، کویت 54ویں، بحرین 59ویں، عمان 60ویں اور سعودی عرب 61ویں پوزیشن پر ہے۔ اگر دنیا کے پانچ سرفہرست ممالک کو دیکھا جائے تو ان میں سنگاپور، جرمنی، آسٹریا، ڈنمارک اور بیلجیئم بالترتیب پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے