Breaking News
Home / کھیل / سابق وکٹ کیپر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

سابق وکٹ کیپر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ لاہور میں پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ آ کر ذوالقرنین حیدر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے آئندہ وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں میں بلاول بھٹو زرداری سب سے بہترین ہیں۔ یاد رہے کہ نومبر 2010 میں ذوالقرنین حیدر پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دبئی میں ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوران اچانک ٹیم کو چھوڑ کر لندن چلے گئے تھے۔ لندن پہنچنے کے بعد ذوالقرنین حیدر نے کہا تھا کہ میچ فکسرز کی جانب سے انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں جس کے باعث انہیں قومی ٹیم کا ساتھ چھوڑ کر لندن آنا پڑا۔

 

 

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے ، ٹی 20اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے ، ٹی 20اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے