Breaking News
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے گوشوارے مانگ لیے

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے گوشوارے مانگ لیے

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے مالی سال کے گوشوارے مانگ لیے، گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کے 90 دنوں کے اندر ہونے کے تو کوئی امکانات نظر نہیں آرہے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے مالی سال کے گوشوارے طلب کرلیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ مالی سال 23-2022 کے لیے گوشوارے 29 اگست تک جمع کرائے جائیں، آمدنی، اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو، تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق فارم ڈی پر جمع کرائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 90 دن کے اندر نہیں ہو سکتے۔ ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ادارے پر لازم ہے کہ وہ نئی حلقہ بندیاں کرے جس کی 14 دسمبر کو حتمی اشاعت کی جائے گی۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے