Breaking News
Home / پاکستان / شہبازشریف اوراتحادی حکومت ناکام رہی کیونکہ نوازشریف کے بغیر قوم کو2017 کا پاکستان نہیں دے سکتے،جاوید لطیف

شہبازشریف اوراتحادی حکومت ناکام رہی کیونکہ نوازشریف کے بغیر قوم کو2017 کا پاکستان نہیں دے سکتے،جاوید لطیف

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اوراتحادی حکومت ناکام رہی کیونکہ نوازشریف کے بغیر قوم کو2017 کا پاکستان نہیں دے سکتے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف نےنجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوبھائی کی حکومت میں کوئی ریلیف مل رہاتھاتویہ غلط بات ہے، کسی کی بھی حکومت ہو ہم آئین اورقانون کو ماننے والے لوگ ہیں۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم بار بار کہتے ہیں کہ عدل کےنظام کےپلڑے برابر ہونے چاہئیں، 9 مئی واقعے کے مقدمات صرف ضمانت تک رکھیں تو درست بات نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کےپاس حق دفاع اوراپیل کاحق آج بھی موجود ہے لیکن نوازشریف کوحق دفاع اوراپیل کاحق حاصل نہیں تھا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف سزا سننےکےبعدبیٹی کیساتھ پاکستان آئےتھے، نوازشریف کےالگ قانون بنادیئےجاتےہیں،عجیب انصاف کیاجاتا ہے۔ انھوں نے حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کہنے میں کوئی عار نہیں کہ پندرہ ماہ کی حکومت میں ہم ناکام رہے کیونکہ نواز شریف کے بغیرقوم کو دوہزارسترہ کا پاکستان نہیں دے سکتے تھے، نوازشریف ستمبرمیں وطن واپس آئیں گے۔ سانحہ 9 مئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کےواقعات کےبعدادارہ غیرسیاسی ہواہے، 9مئی واقعات سےپہلےبھی کچھ لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کی سہولت کاری کررہےتھے۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے