برمنگھم( سی این آئی)برمنگھم میں ملٹی میڈیا گروپ کے زیر اہتمام 76ویں جشن آزادی کا میگا ایونٹ مقامی ہال میں ہوا جسمیں ملٹی کلچرل سوسائٹی اور ہر شعبہ زندگی کے خواتین وحضرات نے سفید اور گرین رنگ کے لباس زیب تن کرکے شرکت کی۔پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بطور مہمان خصوصی جبکہ لارڈ مئیر آف برمنگھم چمن لال نے پروگرام کی صدارت کی۔جشن آزادی کے میگا ایونٹ میں ہر طرف پاکستانی جھنڈوں اور کلر کی برسات رہی ،ملی نغموں ،قومی ترانوں اورپاکستان زندہ آباد کے نعروں سے ہال گونجتا رہا۔ہائی کمشنر نے منتظمین کے ساتھ ملکر خوبصورت کیک بھی کاٹا جبکہ قوال حضرات نے شرکاء کو مختلف دھنوں کےذریعہ خوب محظوظ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وطن سے دور ملکی محبت سےسرشار بر طانیہ میں مقیم اوورسیز کیمونیٹی نے ملی جوش و ولولہ سے یوم آزادی منا کر وطن سے دوری کے احساس کو مٹایا عظیم برطانیہ کے وسطی شہر برمنگھم میں میڈیا گروپ کی جانب سے منعقدہ یوم آزادی کی پروقار تقریب میں مہمان خصوصی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا پہنچنے پرمنتظمین میاں علی حسین،حاجی چوھدری اکرم گلGill،ایم پی خالد محمود اور دیگر نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پر جوش استقبال کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔یوکے یورپ کے سب سے بڑے جشن آزادی کےپروگرام سے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکے اور یورپ میں پہلی بار ایسا پروگرام دیکھا جسمیں ملٹی کلچرل سوسائٹی کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے پاکستان کا جشن آزادی ہمارے ساتھ منایاجس پر میں منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمیں باہمی اتحاد و یکجہتی سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور سالمیت کو بلند کرنا ہو گا آزادی کی قیمت مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے پوچھیں جو گزشتہ کئی دھئیوں سے اپنے بنیادی حق خود ارادیت کے لیے کوشاں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔تقریر ہائی کمشنر
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا شرف طارق محمود نے جبکہ نعت رسول مقبول کا شرف عرفان طاہر نے حاصل کیا۔
کامیڈین امان اللہ خان کے بیٹے عدنان امان اللہ خان نے ملی نغمہ سنا کر شرکاء کے اندر پاکستانیت کے جذبہ کو خوب ابھارا۔۔۔
برطانیہ کے معروف سرمایہ کار اورکیمونیٹی رہنما چوھدری محمداکرم گل( Gill)کی زیر نگرانی منقعد ہونے والے اس جشن آزادی کےپروگرام میں کثیر تعداد میں ویسٹ مڈلینڈزو گرد و نواح سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹیز کے نمائندگان نے فیملیز سمیت شرکت کی۔ رائل نیوی ، رائل ائیرفورس ،ویسٹ مڈلینڈز پولیس آفیسران ،برٹش پاکستانی کرسچن کمیونٹی،تمام پاکستانی سیاسی جماعتوں کے سربراہان،کشمیری تنظموں کے نمائندگان ،ایم پیز،کونسلرز،برطانیہ کی مس کیتھرائین سیمی فائنل ،لارڈ مئیر برمنگھم پولیس اینڈکرئم کمشنر سمیت تمام مہذائب سے تعلق رکھنے والوں نے پاکستانی کمیونٹی کےساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔۔۔۔۔۔
سابق لارڈ مئیر اورکونسلر شفیق شاہ اور رباب ملک نے نظامت کے فرائض بطریق احسن باری باری سرانجام دیے۔جشن آزادی کے مہزبان اور ملٹی میڈیا گروپ سی این آئی نیوزنیٹ ورک کے ایڈیٹرانچیف سیدعابد کاظمی نےاوورسیز کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی جشن آزادی کے موقع پر ذمہداران سے ایک ہی مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں رول آف لاء قائم کردیں اور تمام اوورسیز پاکستانی ہمیشہ کی طرح آپ کے ساتھ ہیں جس پر تمام شرکاء نے ہاتھ بلند کرکے تائید کی۔۔۔۔۔۔۔
ایم پی خالد محمود،لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر چمن لال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کثیر الثقافتی شہر مختلف کیمونیٹیزکے قومی و ملی تہواروں پر خود کا انکے رنگ میں بدل دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے برمنگھم میں آباد سب کیمونیٹز کی نمائندگی موجود ہے.پاکستان اور برطانیہ کے قومی ترانوں پر شرکا نے کھڑے ہو کر تالیوں اور نعروں سے خوب داد دی۔
ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ قومی پرچموں جھنڈیوں کے سٹال شرکا کے توجہ کا مرکز ٹھہرے۔ جبکہ خواتین و حضرات نے قومی پرچم کے رنگوں پر ملبوس رنگوں پر لباس زیب تن کیے ہوے چلتے پھرتے پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔۔۔۔ اس موقع پر پاکستان کے مشہور ڈھول اور لوک فنکاروں نے اپنے فن سے پروگرام میں چار چاند لگا دیے جبکہ قوالی پرفارمنس نے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔۔۔۔قوالی
ہائی کمشنر آف پاکستان ڈاکٹر فیصل نے شرکاء کے ساتھ ملکر پاکستانی جھنڈے سے سجایا گیا خوبصورت کیک بھی کاٹا جبکہ اس دوران شرکاء پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے رہے۔۔۔۔۔۔
شرکاء کا کہنا ہے کہ ملٹی میڈیا گروپ سی این آئی نیٹ ورک نے تمام کمیونٹیز کو ایک چھت کے نیچے جمع کر کے اور پاکستانی رنگ کے لباس زیب تن کروا کر اتحاد واتفاق کا عملی نمونہ پیش کیا۔جس پر ہم انکے شکر گزار ہیں۔