Breaking News
Home / عالمی خبریں / جرمنی کی شہریت حاصل کرنا آسان، دوہری شہریت بھی رکھنا ممکن، نیا قانون متعارف

جرمنی کی شہریت حاصل کرنا آسان، دوہری شہریت بھی رکھنا ممکن، نیا قانون متعارف

جرمن حکومت نے شہریت حاصل کرنے عمل کو آسان کر دیا، نئے قانون کے تحت دوہری شہریت رکھنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جرمن حکومت کی جانب سے نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اب جرمنی کی شہریت کے خواہشمند افراد کیلئے شہریت حاصل کرنا نہایت آسان ہو گیا ہے ۔ مجوزہ بل کے مطابق تارکین وطن کو اب آٹھ سال کی بجائے 5 سال کے بعد شہریت حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگاجبکہ جن لوگوں کو جرمن زبان میں اعلیٰ مہارت حاصل ہوگی وہ شہریت صرف تین سال میں حاصل کر سکیں گے جبکہ نئے قانون کے تحت اصولی طور پر دوہری شہریت رکھنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ نئے قانون کے مطابق ایسے افراد کو ہرگز شہریت نہیں دی جائے گی جو سیاست یا نسل پرستی کے جرائم میں ملوث پائے گئے یا انہیں سزا ہوئی ہو گی۔

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے