Breaking News
Home / پاکستان / سپریم کورٹ کے مطابق وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رہے گا

سپریم کورٹ کے مطابق وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رہے گا

سپریم کورٹ کے مطابق وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج کوئٹہ وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ آپ کو ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا تھا۔ کیا آپ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ نہیں ہوا اور ہونا بھی نہیں ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کیا یہ آپ طے کریں گے کہ پیش ہونا ہے یا نہیں؟ میں چھوٹا سا سوال کر رہا ہوں، ہاں یا ناں میں جواب دیں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ اس جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوں گے۔ گزشتہ سماعت پر عدالتی ماحول خراب ہو گیا تھا، سپریم کورٹ نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے میں کئی ایسے سوالات ہیں جو ہم نے سوچ رکھے ہیں۔ جب سماعت ہوگی تو ان سوالات کا جواب آپ وکلا سے پوچھیں گے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے وکیل لطیف کھوسہ کی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا پر عدالتی چھٹیوں کے بعد سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے