Breaking News
Home / پاکستان / مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے فوی طور پر وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے فوی طور پر وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے فوی طور پر وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہبازشریف کی ملاقات میں ستمبر میں وطن واپسی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، جس کے بعد نوازشریف کی ستمبر میں وطن واپسی کا امکان ختم ہو گیا۔ الیکشن فروری 2024 میں ہونے کی صورت میں اکتوبر یا نومبر میں واپسی کی تجویز سامنے آ گئی۔ نوازشریف کا وطن واپسی پرلاہور میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاست کے مستقبل پر غور کیا گیا۔ آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے معاملات زیر بحث آئے جبکہ مسلم لیگ ن کے آئندہ بیانیے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے