Breaking News
Home / پاکستان / پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان، یمن اور فلسطین سے بھی نیچے

پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان، یمن اور فلسطین سے بھی نیچے

پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 101 نمبر پر دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا بھر کے پاسپورٹس پر حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس فہرست میں ویزا فری ممالک کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ینلے گلوبل کی جاری کردہ فہرست کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جسے 193 مقامات کیلئے پہلے سے ویزے کی ضرورت نہیں۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ، تیسرے پر فرانس اور چوتھے پر جرمنی کا پاسپورٹ مضبوط ترین قرار دیا گیا ہے۔ اٹلی کا پاسورٹ پانچویں، جاپانی پاسپورٹ چھٹے اور ساؤتھ کوریا کو ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔خلیجی ممالک کی بات کی جائے تو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 13 ویں، قطر 57 ویں اور کویت کو 59 ویں پر رکھا گیا ہے۔ سعودی عرب فہرست میں 67 ویں نمبر پر موجود ہے۔ بدترین پاسپورٹس کی فہرست میں سری لنکا 99 ویں، بنگلہ دیش 100 ویں، فلسطین 102 ویں اور سیریا کو 105 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ افغانستان کو عالمی رینکنگ میں دنیا کا بدترین پاسپورت قرار دیا گیا ہے۔ عالمی رینکنگ کی فہرست میں بھارتی پاسورٹ کا 85 واں اور پاکستانی پاسپورٹ 104 نمبر پر موجود ہے۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے