Breaking News
Home / پاکستان / ایسا ممکن نہیں عام آدمی مشکل میں ہو وزیر اعظم انکے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، انوار الحق کاکڑ

ایسا ممکن نہیں عام آدمی مشکل میں ہو وزیر اعظم انکے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کی زیرصدارت توانائی سے متعلق اجلاس ختم ہو گیاہے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس2گھنٹے سے زائد جاری رہا۔اجلاس میں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں زائد بلوں میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات مرتب کرکے پیش کئے جائیں، جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔ ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ہو اور صارفین کو سہولت ملے، ایسا ممکن نہیں عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیر اعظم انکے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، مفت بجلی حاصل کرنے والے افسران اور اداروں کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میں عام آدمی کی نمائندگی کرتا ہوں، وزیرِ اعظم ہاؤس اور پاک سیکریٹریٹ میں بجلی کا خرچہ کم سے کم کیا جائے، میرے کمرے کا اے سی بند کرنا پڑا تو بے شک بند کر دیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزرا اعلی ٰکے ساتھ تفصیلی مشاورت کل کی جائے گی، تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری کی روک تھام کا روڈ میپ پیش کریں،بجلی کے شعبے کی اصلاحات اور قلیل، وسط اور طویل مدتی پلان پیش کیا جائے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے