Breaking News
Home / عالمی خبریں / مغربی ممالک کا یو اے ای کو روس سے تجارت پر خبردار کرنے کا ارادہ

مغربی ممالک کا یو اے ای کو روس سے تجارت پر خبردار کرنے کا ارادہ

واشنگٹن:مغربی ممالک متحدہ عرب امارات کو روس سے تجارت پر خبردار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مغربی حکام کا روس کو سامان کی ترسیل روکنے کیلئے یو اے ای پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ ہے۔امریکی، برطانوی، یورپی یونین حکام رواں ہفتے کے دورہ یو اے ای میں اس پر بات کریں گے۔ مغربی ممالک روس کو کمپیوٹر چپس، الیکٹرانک پرزوں اور دیگر مصنوعات کی ترسیل روکنا چاہتے ہیں۔مغربی ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے ان اشیا کی برآمدات روکنے کی درخواست کی تھی جنہیں جنگ میں یوکرین کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن ہماری درخواستوں کو نظرانداز کیا گیا۔

 

Check Also

غزہ جنگ: پیرس میں تصادم کے بعد طلبہ کا احتجاج ختم، نیویارک میں جاری

فرانس اور امریکہ میں غزہ جنگ کے خلاف معروف یونیورسٹیوں کے طلبہ کے احتجاج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے