سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت انڈیا کے ساتھ مل کر ایک تجارتی راہداری کے مصوبے پر کام کر رہی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق ولی عہد نے یہ بات پیر کو انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں سعودی انڈین سٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کے اجلاس میں کہی ہے۔اس موقعے پر ولی عہد کا کہنا تھا کہ ’اس منصوبے کی تکمیل محنت اور جانفشانی سے کام کی متقاضی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان تعلقات ہمارے مشترکہ مفاد میں ہیں اور ہم اپنے لیے مستقبل کے مواقعوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی انڈیا شراکت داری کونسل کے ذریعے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے امید کا اظہار کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’سعودی عرب میں موجود انڈین کمیونٹی ہمارا حصہ ہے۔ ہم ان کا ویسا ہی خیال رکھتے ہیں جیسا کہ ہم اپنے شہریوں کا رکھتے ہیں۔‘ اس سے قبل ولی عہد نے انڈیا کے ساتھ چند اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔ انڈیا نے بھی سعودی عرب کے ساتھ ’سٹریٹیجک‘ شراکت داری کا خیرمقدم کیا ہے۔ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ولی عہد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج ہم نے مل کر ایک تاریخی تاریخی راہداری کے قیام کا آغاز کیا ہے۔‘ اس سے قبل دونوں رہنما سنیچر کو جی 20 کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے جہاں ایک نئی تجارتی رہداری کے قیام کا اعلان کیا گیا۔
https://twitter.com/spagov?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1701128566337900838%7Ctwgr%5Ea2cc74cd7f6ee20127cb0b609069d5e195df0f64%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F794871
قبل ازیں پیر ہی کو جی 20 کانفرنس کے اختتام کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈیا کے سرکاری دورے کا آغاز کیا جہاں وزیر اعظم نریدر مودی نے ان کا سرکاری استقبال کیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا انڈین صدر دروپادی مرمونے صدارتی محل میں بھی استقبال کیا۔ ولی عہد کو خوش آمدید کہنے کے لیے نئی دہلی کی مرکزی شاہراہوں کو سجایا گیا ہے اور وہاں شہزادہ محمد بن سلمان کی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ نئی دہلی کے مختلف میدانوں میں تصویروں کے علاوہ خوش آمدیدی عبارتیں بھی تحریر کی گئیں ہیں۔ اس سے قبل ولی عہد نے فروری 2019 میں انڈیا کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ عرب نیوز کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ ہفتے کے آخر میں انڈیا میں ہونے والے جی 20 ممالک کے 18ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ سنیچر کو اس اجلاس میں امریکہ، سعودی عرب اور یورپی یونین کے ممالک نے انڈیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کو درمیان نقل و حمل کے لیے ایک ریلوے ٹریک کے بڑے منصوبے پر تاریخی معاہدہ کا اعلان کیا تھا۔