صنعا:یمن کی قومی نجات حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ نے سعودی فریق کے ساتھ امن مذاکرات انجام پانے کے مقصد سے ریاض روانہ ہونے سے قبل کہا کہ ہم یمن کے بحران کے لئے ایک جامع سیاسی راہ حل کے حصول کے خواہاں ہیں۔ یمن کی قومی نجات حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے سعودی فریق سے مذاکرات کے لئے صنعا سے ریاض روانگي سے قبل کہا کہ مذاکرات کے اس نئے مرحلے میں ہم جن مسائل پر بات چیت کریں گے وہ غیرملکی فورسز کا یمن سے انخلا اور یمن کی تعمیر نو کے لئے ایک جامع سیاسی راہ حل کا حصول ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ انسان دوستانہ مسائل منجملہ تمام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ، ہوائی اڈے اور بندرگاہوں کا کھولا جانا نیز تمام قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ ان مذاکرات میں سر فہرست ہوگا کہ جس پر قومی وفد کام کر رہاہے- دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن کی قومی نجات حکومت کے مذاکراتی وفد کو امن مذاکرات انجام دینے کے مقصد سے ریاض کے دورے کی دعوت دی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ صنعا میں عمانی بھائیوں کی مشارکت سے سعودی وفد کے ہونے والے مذاکرات کے دوران، یمن میں ہمہ جانبہ اور دائمی جنگ بندی نیز پائیدار سیاسی راہ حل کے حصول کے سلسلے میں کوششیں انجام پائی ہیں اور سعودی عرب نے صنعا کے ایک وفد کو دعوت دی ہے کہ وہ ان ہی مسائل کے بارے میں گفتگو اور مذاکرات کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ریاض کا دورہ کرے۔ اس سےقبل یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے بھی یمن امن مذاکرات میں صنعا کے ایک وفد کی، عمانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کے بارے میں خبر دی تھی۔
Home / مشرق وسطی / ہم یمن کے بحران کے لئے ایک جامع سیاسی راہ حل کے حصول کے خواہاں ہیں۔محمد عبدالسلام
Check Also
اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع
شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …