چین نے جرمنی سے وزیر خارجہ اینالینا بربوک کی طرف سے شی جن پنگ کو آمر کہنے پر شکایت کی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کو آمر کہنا نہایت لغو اور کھلے عام سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے فاکس نیوز کو براہ راست انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘اگر پیوٹن یہ جنگ جیت گیا تو اس سے دنیا کے دیگر آمروں کو کیا اشارہ ملے گا؟ جیسے چینی صدر کو’۔ جرمن وزیر خارجہ کے اس تبصرے پر چین نے جرمنی سے باضابطہ طور پر شکایت کی ہے۔ اگست میں اینالینا بربوک نے کہا تھا کہ چین ان بنیادوں کیلئے خطرہ ہے جن کے تحت ہم اس دنیا میں ایک ساتھ رہتے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے اپنے دورہ چین پر کہا کہ بیجنگ بجائے تجارتی شراکت دار بننے کے، ایک منظم مخالف بنتا جا رہا ہے۔