Breaking News
Home / پاکستان / ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اسکینڈل، طلبا کی موبائل سمز کے سی ڈی آرز نکالنے کا فیصلہ

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اسکینڈل، طلبا کی موبائل سمز کے سی ڈی آرز نکالنے کا فیصلہ

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل اور بلوٹوتھ کےذریعے پرچہ آوٹ ہونے کے معاملے پر طلباء سے برآمد موبائل سمز کے کال ڈیٹا ریکارڈز (سی ڈی آرز) نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور میں اسکینڈل سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی ممبرز نے آئندہ ٹیسٹ کے دوران موبائل سگنلز معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔ جے آئی ٹی ارکان نے کہا کہ سنگلز معطلی سے موبائل یا دیگر ڈیوائسز سے نقل نہیں ہوپائے گی۔ اجلاس میں اسکینڈل سے متعلق معاونت کیلئے ایف آئی اے کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ بلوٹوتھ ڈیوائسز کو فارنزک لیبارٹری بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے