Breaking News
Home / پاکستان / دنیا کینیڈا میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لے، صدر عارف علوی

دنیا کینیڈا میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لے، صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کینیڈا میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اقلیتی گروہوں کی قیادت پر ظلم اور اُنہیں ختم کرنا بھارت کی پالیسی رہی ہے۔ سکھ رہنما کے بہیمانہ قتل نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔ بھارت اقلیتی گروہوں کے خلاف عدم برداشت کا مظاہرہ کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی اور بے عملی نے بھارت کو غیر ملکی سرزمین پر ایسی کارروائیوں کا حوصلہ دیا۔ صدر مملکت نے کہا بھارت ہمسایہ ممالک کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے۔ بھارت فالس فلیگ آپریشنز سے خطے میں عدم استحکام کا سب سے بڑا باعث ہے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے