Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان ٹیم کیلئے ویزے: بھارتی وزارت داخلہ سے تاحال این او سی جاری نہ ہوسکا

پاکستان ٹیم کیلئے ویزے: بھارتی وزارت داخلہ سے تاحال این او سی جاری نہ ہوسکا

کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کےلیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو ویزوں کے اجراء کیلئے بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے اب تک این او سی ہی جاری نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) نہ ملنے کی وجہ سے اسکواڈ کے ویزے تاخیر کا شکار ہیں۔ ویزا سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ 25 رُکنی اسکواڈ کے کاغذات دو ہفتے قبل بھجوائے گئے تھے، بھارتی ہائی کمیشن کو ویزا جاری کرنے کےلیے اپنی وزارت داخلہ کا این او سی درکار ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹ ایشیا کپ سے وطن واپسی پر جمع کروائے گئے تھے، پاکستان واحد ٹیم ہے جس کو تاحال بھارتی ویزے جاری نہیں ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی رابطہ کیا تھا جس پر کرکٹ کے عالمی ادارے نے جواب دیا تھا کہ ویزوں پر کام جاری ہے، جلد جاری ہوجائیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی کی جانب سے یہ ایک ہی جواب بار بار دیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ قومی اسکواڈ نے ابتدائی پلان کے مطابق دبئی میں قیام کے بعد بھارت جانا تھا، ویزوں میں تاخیر کے باعث اب اسکواڈ 26 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت پہنچے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو پیر تک ویزوں کے جاری ہونے کی امید ہے۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے