Breaking News
Home / مشرق وسطی / سعودی عرب میں قدیم توریت کا نسخہ نمائش کیلئے پیش

سعودی عرب میں قدیم توریت کا نسخہ نمائش کیلئے پیش

سعودی عرب میں قدیم توریت کا نسخہ نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔ ریاض میں منعقدہ بین الاقوامی کتب میلے میں سولہویں صدی کے توریت کے نسخے کو نمائش میں پیش کیا۔نسخے کو پیش کرنے والے شیشے پر ایک عبارت کندہ ہے کہ ’یہ نسخہ چمڑے کا ہے جس میں عبرانی زبان کی توریت کی آیات ہیں، اس کی لمبائی 40 میٹر بائئی 90 سینٹی میٹر ہے‘۔ البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ نسخہ کس ملک سے ہے، اس پویلین میں پیش کیے گئے مخطوطات شاہ عبدالعزیز کمپلیکس، شاہ سلمان لائبریری اور شاہ فہد نیشنل لائبریری سے لیے گئے تھے۔اس کتب میلے کا انعقاد شاہ سعود یونیورسٹی کے کمپلیکس میں ہوا، جس میں 1800 سے زائد ناشرین نے حصہ لیا۔

https://twitter.com/Saudiah_Reeepat?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1708501836200587449%7Ctwgr%5Ee52e72287dac1cadace51bf9371fdb8c028ccb51%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1274389

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے