بغداد:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ بغداد کسی کو بھی اپنی سرزمین پڑوسی ملکوں کے خلاف جارحیت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ عراق کے وزیر اعظم نے سابق صدر جلال طالبانی کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ ان کی حکومت اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور پڑوسیوں کے خلاف جارحیت کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گی۔ عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ملک کے آئین اوراپنی سرزمین نیز اقتدار اعلی کی حفاظت پر قادر ہیں اور اس میں کوتاہی نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے سبھی پڑوسی ملکوں کی طرف دوستی اور برادری کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کو ایک سال پورے ہونے کو ہے اور ہم سبھی ملکوں کے سے ساتھ اعلی قومی مفاد کی بنیاد پر رابطے ہر مبنی خارجہ پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔