Breaking News
Home / عالمی خبریں / برطانیہ: سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا دہشتگردی کی حمایت قرار

برطانیہ: سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا دہشتگردی کی حمایت قرار

اسرائیل اور حماس کی جنگ کے تناظر میں برطانوی ہوم سیکریٹری کی جانب سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ برطانوی ہوم سیکریٹری سویلا بریومین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا دہشت گردی کی حمایت قرار دی جائے گی۔ ہوم سیکریٹری سویلا بریومین نے کہا ہے کہ برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا جرم کے مترادف ہے، حماس کی حمایت یا یہودیوں کو ڈرانے دھمکانے والوں سے پولیس پوری قوت سے نمٹے گی۔ہوم سیکریٹری برطانیہ کا کہنا ہے کہ پولیس حماس کے حق میں بلند کیے جانے والے نعروں پر بھی غور کرے۔ سویلا بریومین نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل کو صفحۂ ہستی سے مٹانے والے نعرے پبلک آرڈر کے تحت جرم تصور ہونے چاہئیں۔ واضح رہے کہ غزہ کے کئی علاقے ملبے کے ڈھیر میں بدلنے کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر زمینی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیل نے 3 لاکھ فوجی غزہ کی سرحد کے قریب پہنچا دیے ہیں۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی سے متعلق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی ہوائی، زمینی اور سمندری بمباری جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں مجبوراً گھر بار چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے