Breaking News
Home / عالمی خبریں / ناروے کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت

ناروے کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت

اوسلو:ناروے کی وزیر انصاف ایمیلی اینگر میہل نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے ایمیلی اینگر میہل نے مزید کہا کہ جنگی جرائم کبھی بھی قابل قبول نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی جنگی جرائم کا مرتکب ہو اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ نارویجین وزیر انصاف نے کہا کہ کسی بھی تنازع کے حملوں میں شہریوں کی خصوصی حفاظت ہونی چاہیے۔ اسرائیل، غزہ میں جنگی جرائم کی ممکنہ تحقیقات میں تعاون کریں گے۔ایمیلی اینگر میہل نے کہا اسرائیل، غزہ کے خونی تنازع میں شہریوں کا متاثر ہونا غیرانسانی ہے۔ انہوں نے کہا شہریوں پر غیر قانونی حملے جو بھی کرے ناروے اس کی مذمت کرتا ہے۔ عالمی برادری اس جنگ میں بنیادی اصولوں کی پاسداری کے لیے آگے آئے۔

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے