آزاد کشمیر کے 76 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپورمیں رضا کارانہ عطیہ خون کے کیمپ اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیل کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں ڈپٹی کمشنریاسر ریاض کی ہدایت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیزکی زیر نگرانی یوم تاسیس کے موقع پر رضا کارانہ عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں 10 رضاکاروں نے خون عطیہ کیا جبکہ 22 لوگوں نے بوقت ضرورت خون عطیہ کرنے کے لیے اپنی رجسٹریشن کروائی۔ کیمپ کے اختتام پر ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر یاسرریاض تھے جبکہ صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے کی۔تقریب میں مقررین نے یوم تاسیس کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی نے خون عطیہ کرنے والے رضاکاروں کی خدمات کو سراہا۔ یاد رہے ریجنل بلڈ سنٹر تھیلاسیمیا،ڈائیلاسز اور کینسر کے مریضوں کو بلا متبادل اور بلا معاوضہ خون مہیا کر رہا ہے اور یہ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ قاسم کی زیر نگرانی 24گھنٹے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔تقریب میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارم بتول، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال ڈاکٹر ندیم فضلداد، وارڈ سپرنٹنڈنٹ مبشر نعیم،وارڈ ماسٹرمرزا جاوید،انچارج پتھالوجی عرفان شاہداور انچارج بلڈ بینک محمد راسف نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ہسپتال کی ایمر جنسی سروسز کادورہ بھی کیا جہاں پرانہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے ملاقات کی۔مریضوں نے ہسپتال کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات پراطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں انسانیت کی خدمت بھی عبادت سے کم نہیں ہے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے ساتھ ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل کا رویہ مثالی اور شاندار ہونا چاہیے تاکہ پریشان حال اور بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔