Breaking News
Home / کشمیر / معاشی و معاشرتی ترقی کیلئے گڈگورننس کا تسلسل ضروری ہے ، جب عام آدمی خوشحال ہوگا تو ریاست ترقی کریگی،انوار الحق

معاشی و معاشرتی ترقی کیلئے گڈگورننس کا تسلسل ضروری ہے ، جب عام آدمی خوشحال ہوگا تو ریاست ترقی کریگی،انوار الحق

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ معاشی و معاشرتی ترقی کیلئے گڈگورننس کا تسلسل ضروری ہے ، جب عام آدمی خوشحال ہوگا تو ریاست ترقی کریگی، پہلی کوشش اور ترجیح یہی ہے کہ سسٹم کو درست کر کے اصلاحات کو نافذ کیا جائے ، سروس ڈیلیوری میں بہتری ہوگی تو حکومتی اقدامات سے عوام مستفید ہوں گے ۔غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرکے عوام کی صحت و تعلیم سمیت بنیادی مسائل پربھرپورتوجہ دی ہے۔اپنے اخراجات کم کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ فنڈز خطہ کی ترقی اور خوشحالی پر لگیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں وکشمیر ہاوس میں عوامی وفد سےگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاکہ حکومتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور گڈگورننس کے نفاذ کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کا عزم ہے۔ حکومت سنبھالنے کے بعد بھرپورکوشش کی ہے کہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں اور انہیں آسانیاں میسر آئیں ،تمام ایم ایل ایز کو بلاتخصیص فنڈز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ یکساں بنیادوں پر تمام علاقوں میں ترقی ہو۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کسی بھی روایت کی نہیں بلکہ آئین و قانون کی تابع ہے، ہماری حکومت روایات پر نہیں چل رہی بلکہ قاعدے قانون کے تحت نظام حکومت چل رہا ہے ۔رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص کردہ منصوبے مکمل ہو گئے تو ریاست میں تعمیروترقی کا حقیقی معنوں میں انقلاب آئے گا۔ہماری ترجیحات لوگوں کا معیار زندگی بلند کرکے انہیں دہلیز پر سہولیات کی فراہمی اور لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی آواز بلند کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت اور عوام کے سامنے جوابدہ ہوں ، ہماری حکومت نے چند ماہ میں جو اقدامات کیے وہ عوام کے سامنے ہیں اس سے ریاست میں عوام کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار ہو گی

Check Also

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کا کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی پر زور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے