اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اتوار کو علی الصبح بمباری کی جس میں وزارت صحت کے حکام کے مطابق 33 افراد مارے گئے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیل نے امریکی کی جانب سے امداد کی فراہمی کے لیے جنگ میں عارضی تعطل کی اپیل کے باوجود کہا کہ وہ غزہ پر حملے جاری رکھے گا۔غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائی کے نیتجے میں عام شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت پر عالمی سطح پر غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ سنیچر کو واشنگٹن سے برلن تک کی سٹرکوں پر لاکھوں لوگ نکل آئے جو فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دریں اثنا دو مصر کے سیکورٹی اور طبی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ غزہ کے زخمیوں اور غیرملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کا مصر کے ساتھ واقع رفح کراسنگ کے ذریعے انخلا سنیچر سے معطل ہے۔ ایک سیکورٹی اور طبی ذریعے نے بتایا کہ زخمیوں اور غیرملکیوں کا انخلا کا سلسلہ سنیچر کو اس وقت معطل کیا گیا جب اسرائیل نے زخمیوں کو لے جانے والے ایمبولینسز پر بمباری کی۔ مصر کے صحرا سینا کے ساتھ واقع رفح کراسنگ غزہ سے نکلنے کا واحد راستہ ہے جسے اسرائیل کنٹرول نہیں کرتا۔ اسرائیل نے حملے روکنے کی اپیلیں مسترد کر دی بلکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے جنگ میں عارضی تعطل کے آئیڈیے کو بھی مسترد کر دیا۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ پر حمکرانی کرنے والی حماس اس کی فوج کی پوری قوت کا سامنا کر رہی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ’غزہ میں موجود ہر کوئی اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔‘ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ شہر کو گھیرے میں لیا ہے اور شہر سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نو ہزار 400 سے زائد فلسطینی اسرائیل کے ایک ماہ سے جاری حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ سنیچر کو رات گئے اسرائیل نے المغازی کیمپ پر بمباری کی۔ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 33 سے زائد افراد مارے گئے جب کہ 42 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رہائشیوں اور ریسکیوں حکام ملبے کے نیچے لاشوں یا ممکنہ زحمیوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ یہ کیمپ اس علاقے میں ہے جہاں جانے کے لیے اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشیوں کو کہا تھا کیونکہ اسرائیل اپنی فوجی کارروائی کا محور شمالی غزہ کو رکھ رہا ہے۔
Home / مشرق وسطی / اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اتوار کو علی الصبح بمباری کی جس میں وزارت صحت کے حکام کے مطابق 33 افراد جاںبحق
Check Also
اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع
شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …