ن لیگ کے قائد نواز شریف نے سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے تحریک انصاف کے وفد کو بھی مدعو کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی اور معاشی مسائل کے حل کے لئے قائد ن لیگ نوازشریف نے ملکی سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ نوازشریف انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل سیاسی قیادت کو ظہرانے پر اکھٹا کریں گے، اور وہ خود چند روز میں اس حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کریں گے۔ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف قابل اعتماد ساتھیوں سے قومی و سیاسی امور پر مشاورت کر رہے ہیں، پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے نوازشریف کو تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ بٹھانے اور تحریک انصاف کے وفد کو بھی مدعو کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف سیاسی قیادت کے ساتھ ملک کو درپیش چیلنجوں پر گفتگو کریں گے، اور ان چیلنجز اور معاشی مسائل سے نمٹنے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کو ذاتی مخالفت یا سیاسی انتقام نہ لینے کے بیانیے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
Home / پاکستان / ن لیگ کے قائد نواز شریف نے سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے تحریک انصاف کے وفد کو بھی مدعو کرنے کی تجویز دی
Check Also
پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …