Breaking News
Home / پاکستان / چیئرمین پی ٹی آئی پر لگیں دفعات کی سزا عمر قید اور سزائے موت، اسلام آباد ہائی کورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی پر لگیں دفعات کی سزا عمر قید اور سزائے موت، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفرکیس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کو مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے – چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ جرم پر اکسانے، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والے کو مرکزی مجرم کی ہی طرح دیکھا جائے گا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چيئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات میں عمر قید اور سزائے موت ہے اور شاہ محمود قریشی کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جائے گا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس میں شک نہيں کہ ضمانت کا مطلب سزا روکنا نہيں ہے لیکن عمرقید اور سزائے موت کے ملزمان کو ضمانت دیتے ہوئے عدالتیں احتیاط سے کام لیتی ہیں اور اس قسم کے مقدمات میں جب تک معقول وجہ نہ ہو ضمانت نہيں دی جاسکتی- فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے ہدایت کرتی ہے کہ ٹرائل کو چار ہفتے میں مکمل کیا جائے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے