Breaking News
Home / کھیل / ورلڈکپ فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے شخص کی گراؤنڈ میں انٹری

ورلڈکپ فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے شخص کی گراؤنڈ میں انٹری

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ورلڈکپ کے فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے ایک شخص نے گراؤنڈ میں انٹری دی اور ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔ آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء کا فائنل میچ بھارت کے شہر احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کو ایک موقع پر کچھ دیر کےلیے روکنا پڑا جب غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کےلیے فلسطینی جھنڈے والی شرٹ پہنے ایک نوجوان کی گراؤنڈ میں انٹری ہوئی۔ یہ نوجوان نہ صرف گراؤنڈ میں داخل ہوا بلکہ اس نے گراؤنڈ میں پچ پر موجود بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کے پاس جا کر اُنہیں گلے بھی لگایا۔

اس کے بعد گراؤنڈ انتظامیہ نے فوری طور پر اس شخص کو گراؤنڈ سے باہر نکالا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 12 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Check Also

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے