Breaking News
Home / پاکستان / پاک فوج کے ریٹائرڈ کیپٹن اور میجر کو قید کی سزا

پاک فوج کے ریٹائرڈ کیپٹن اور میجر کو قید کی سزا

پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔ سزا کے تحت 21 نومبر 2023ء سے دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میجر (ر) عادل راجہ کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے