Breaking News
Home / کھیل / آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے پاکستانی بیٹر بابر اعظم کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)پر شدید تنقید

آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے پاکستانی بیٹر بابر اعظم کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)پر شدید تنقید

آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے پاکستانی سپرسٹار بیٹر بابر اعظم کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے کو این چیپل نے پی سی بی کی روش قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ این چیپل کہتے ہیں کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے۔ میرے خیال سے بابر بہت اچھا کھلاڑی ہے۔‘ سابق آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ ’بابر پاکستانی ٹیم کو کہیں چھوڑ نہ کر نہیں جانے والے اور شاید ٹیم کو اچھا کپتان بھی مل جائے لیکن یہ پاکستان (پی سی بی) کی روش ہے، یہ کپتانوں کو بار بار تبدیل کرتے رہتے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ اُن کا آسٹریلیا میں اچھا ریکارڈ نہیں ہے، یہاں تک کہ جب اُن کی ٹیم اچھی تھی تب بھی اُن کا ریکارڈ اچھا نہیں تھا۔ اُن کے پاس ابھی اچھے فاسٹ بولر ہیں لیکن آسٹریلوی پچز پر باؤنس نے ہمیشہ انہیں تنگ کیا ہے۔‘ این چیپل کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر آپ آسٹریلیا کی ٹیم کو دیکھیں تو وہ بھی تھوڑی کمزور ہے خاص طور پر جب وارنر ٹیم کو چھوڑ کر جائیں گے تاہم اِس کے باوجود اُن کا بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے۔ سٹارک، کمنز اور ہیزل وُڈ پاکستان کو اضافی باؤنس سے پریشان کریں گے۔‘ خیال رہے اکتوبر نومبر میں انڈیا میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے باعث بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین آفریدی کو ٹی20 ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر کو میلبرن اور تیسرا میچ 3 جنوری سے سڈنی میں ہوگا۔

 

 

Check Also

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے