Breaking News
Home / پاکستان / مین ہول میں خاکروب کو اتارنے سے متعلق نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی تنبیہ

مین ہول میں خاکروب کو اتارنے سے متعلق نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی تنبیہ

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو تنبیہ کر دی۔ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن اور دیگر میونسپل اداروں کو انتباہ کرتا ہوں آئندہ کسی خاکروب کو مین ہول کے اندر نہیں بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور دیگر متعلقہ ادارے ایسی مشینری لائیں جو بلاک مین ہول کو کھولے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مین ہول کے اندر خاکروب کو بھیجنا غیر اخلاقی اور انسان دشمن رویہ ہے، ہر انسان قابل احترام، عزت اور محبت کے لائق ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام میونسپل ادارے یہ غیر انسانی کام بند کریں، کسی غریب کی زندگی سے کھیلنا بند کریں۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے