Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی نے آئندہ برس 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ سینیٹر اعظم خان سواتی کی ایک ویڈیو پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کی گئی ہے جس میں اعظم سواتی مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقے میں نواز شریف کے مد مقابل الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے سابق وزیراعظم پر کرپشن اور ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔اعظم سواتی کا کہنا تھا اگر میری جماعت نے مجھے ٹکٹ دیا تو میں نواز شریف کا مقابلہ کروں گا اور مانسہرہ کی غیور عوام، مائیں بہنیں اور بھائی 8 فروری کو مجھے اور تحریک انصاف کو جتوا کر اپنا پیغام دیں گے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے اور ان کا کہنا تھا نواز شریف مانسہرہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن جیت کر چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے مسائل کا حل نکالیں گے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے