Breaking News
Home / پاکستان / سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو ایس ایچ او صدر بیرونی پولیس کی سربراہی میں آنے والی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔سابق وزیر خارجہ کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کے آرڈر کا مذاق کیا گیا، مجھے جھوٹے مقدمے میں پھر گرفتار کیا جارہا ہے، میں نے قوم کی ترجمانی کی، میں بے گناہ ہوں‘۔

https://twitter.com/PTIofficial?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1739900190474027056%7Ctwgr%5E112c06caa47ba6a39114b32d6176ca428c12c105%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1219679

پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ سابق وزیر خارجہ کے ساتھ پولیس کا رویہ شرمناک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔ سپریم کورٹ نے سائفرکیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی، روبکار ملنے پر شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا گیا کیا، اڈیالہ جیل سے باہر آنے پر پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ پنجاب پولیس نے شاہ محمود کو گرفتار کرکے بکتربند گاڑی میں منتقل کیا اور نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئی، بعد ازاں انہیں تھانہ کینٹ منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا حکم واپس لے لیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا، ان سے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کے بارے میں تفتیش کی جائے گی،ان کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے آج ہی عدالت پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے