Breaking News
Home / کھیل / میلبرن ٹیسٹ میں شکست کے بعد محمد حفیظ نے امپائرز کال پر سوال اٹھا دیا

میلبرن ٹیسٹ میں شکست کے بعد محمد حفیظ نے امپائرز کال پر سوال اٹھا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے امپائرز کال پر سوال اٹھا دیا۔ میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ امپائرز کے فیصلوں میں تسلسل نہیں ہے جس کا ہمیں نقصان ہوا، ٹیکنالوجی میں خامی کی وجہ سے وہ نتائج نہیں ملے جو ہم چاہتے تھے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ کئی مرتبہ ٹیکنالوجی وہ دکھاتی ہے جو کرکٹ کی روح کے مطابق نہیں ہوتا، بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے اور ہم سب بہتری چاہتے ہیں، امپائر کال پر شک رہتا ہے، ایک ہی امپائر کال کبھی فیور میں جاتی ہے کبھی خلاف چلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہِٹنگ دا بال ہے اس پر ہمیشہ آؤٹ ہونا چاہیے، جب بھی بال تین اسٹمپ کو لگے گا وہ آؤٹ ہوتا ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ امپائر کال کی وجہ سے ایک ٹیم فائدہ اٹھائے اور وہی فیصلہ دوسرے کے خلاف جائے، اس ایریا میں بہتری کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ شان مسعود، بابر اعظم، رضوان اور سلمان جب وکٹ پر تھے تو جیت نظر آرہی تھی۔ رضوان کا فیصلہ ایسا ہوا جہاں سے میچ پلٹ گیا، امپائزر کال کبھی فیور میں جاتی ہے کبھی خلاف چلی جاتی ہے، جو گیند تین اسٹمپ کو لگے وہ آؤٹ ہونا چاہیے۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے ، ٹی 20اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے ، ٹی 20اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے