Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان کی سزا معطل یا کالعدم نہیں ہوئی ، این اے 122 لاہور سے کاغذات مسترد کرنیکا تحریری فیصلہ جاری

عمران خان کی سزا معطل یا کالعدم نہیں ہوئی ، این اے 122 لاہور سے کاغذات مسترد کرنیکا تحریری فیصلہ جاری

تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ ریٹرننگ افسر این اے 122 کے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کے مطابق سابق چیئرمین تحریک انصاف کے سزا یافتہ ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پانچ سال کے لیے ہوئی ہے اور وہ بھی معطل یا کالعدم نہیں ہوئی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کیا گیا، ان کے شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں اور اس وجہ سے ان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سابق لیگی ایم پی اے میاں نصیر احمد نے اعتراضات دائر کئے تھے۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے