Breaking News
Home / کشمیر / تحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر ریاست کی ترقی و خوشحالی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھر پور اقدامات شروع کردیئے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

تحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر ریاست کی ترقی و خوشحالی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھر پور اقدامات شروع کردیئے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد ویب ڈیسک(وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل نے وفد کے ہمراہ جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی صورت میں کامیاب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بحیثیت ممبر اسمبلی ایوان کے اندر اور باہر عوام کی خدمت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے. انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر ریاست کی ترقی و خوشحالی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھر پور اقدامات شروع کردیئے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ حکومت گڈگورنس, میرٹ, آئین کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی. وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے ٹیکسز کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر خرچ کریں گے. انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے اخوت پروگرام کے تحت بلاسود قرضے دیئے جائیں گے تا کہ وہ اپنا کاروبار کر سکیں. وزیراعظم نے کہا کہ دفاتر میں بروقت حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم نصب جس سے دفاتر حاضری بہت بہتر ہے. انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود, تعلیم, صحت کی سہولیات اور دیگر تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں. ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے تحریک آزادی کشمیر, آزادکشمیر کے عوام کی خوشحالی, میرٹ, گڈگورنس اور آزادکشمیر میں تعمیرو ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلایا.

 

 

 

Check Also

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کا کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی پر زور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے