Breaking News
Home / مشرق وسطی / حزب اللہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل پر کتنے ہزار میزائل داغے، تفصیلات سامنے آگئيں

حزب اللہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل پر کتنے ہزار میزائل داغے، تفصیلات سامنے آگئيں

موصولہ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان غزہ کی مدد و حمایت کے لئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور یہ حمایت موجودہ حالات میں اور مستقبل میں بھی فلسطین اور لبنان میں صیہونی دشمن کے جنگی منصوبوں کے سامنے رکاوٹ بنی رہے گی- حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ پہلے غزہ میں جنگ بند ہونی چاہیے پھر لبنان میں بھی جنگ بند ہو جائے گی ۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ دنیا کو بیدار ہونا چاہیے اور غزہ کی جنگ کو روکنا چاہیے کیونکہ یہی حقیقت سے نزدیک ہے۔ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حزب اللہ اپنے دشمن کو مناسب شکل میں جواب دے رہی ہے اور دشمن کی جانب سے جنگ کا پھیلاؤ، حزب اللہ اور مزاحمت کی جانب سے بھی جوابی کارروائی میں توسیع کا سبب بنے گا اور اسے کوئی روک نہیں سکتا- شیخ نعیم قاسم نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سات اکتوبر سے جنگ کے آغاز سے اب تک تقریبا چار ہزار میزائل اور تقریبا چھ ہزار اینٹی ٹینک میزائل حزب اللہ کی جانب سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر داغے جا چکے ہیں، کہا کہ ہم ہر طرح کے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

Check Also

غزہ میں امریکی’ویپن گائیڈنس سسٹم‘ کے استعمال کا ثبوت حاصل کرلیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی علامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اس نے غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے