Breaking News
Home / پاکستان / “پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈز کے انتخابات مکمل ۔۔۔90فیصد ووٹ لیکر سید عابد کاظمی صدر منتخب ہوگئے”

“پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈز کے انتخابات مکمل ۔۔۔90فیصد ووٹ لیکر سید عابد کاظمی صدر منتخب ہوگئے”

برمنگھم (سی این آئی )پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈز برانچ کا جنرل کونسل کا اجلاس کسٹوڈین سید عابد کاظمی کی زیرقیادت برمنگھم میں ہوا ۔ جس میں مرکزی صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ ارشد رچیال ، مرکزی سیکرٹری جنرل مسرت اقبال راجہ ، سابق مرکزی صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ شیراز خان نے بطور مبصرشرکت کی ۔ اس اہم اجلاس کا مقصد مڈلینڈز برانچ کی تنظیم نو ،بقائے باہمی اور پریس کلب کی مضبوطی کےلیے مل جل کر آگے بڑھنا تھا ۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداران پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈ برانچ کا انتخاب باہمی مشاورت اور تائید و حمایت کے ساتھ کیا گیا ۔ نو منتخب صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈ برانچ سید عابد کاظمی، جنرل سیکرٹری ایس ایم عرفان طاہر ، سنئیر نائب صدر واجد ملہوترا، نائب صدر راجہ ناصر محمود ، ئانب صدر ابرار مغل، جوائینٹ سیکرٹری عادل اعظم ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات سرفراز احمد موسیٰ ، فنانس سیکرٹری نوشابہ یعقوب راجہ ، ممبران مجلس عاملہ راجہ لیاقت حسین ، آصف محمود براہٹلوی، جبران اصغر، محمد سجاد مرزا ، معین احمد ۔ اس موقع پر مرکزی قیادت نے نو منتخب عہدیداران اور ممبران مجلس عاملہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہو ئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ جبکہ نو منتخب عہدیداران نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہا ر کرتے ہو ئے جہاں مرکزی قیادت سمیت تمام ممبران پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈبرانچ کا شکریہ ادا کیا ۔ وہاں انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل قریب میں پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈ برانچ کو مزید مستحکم اور مضبوط بنا نے میں تمام تر صلاحیتیں بروئے کا ر لائیں گے ۔ اس موقع پر امجد فاروق بیگ ایگزیکٹو ممبر پاکستان پریس کلب برطانیہ ،چوہدری اسرار علی، قمر عباس ، التجاح کاظمی، چوہدری محمد بشارت، تیمور شہزاد، شہزاد اقبال مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔جنرل کونسل کے اجلاس میں 25میں سے 20ممبران نے شرکت کی جبکہ مرکز کے تین نمائندگان نے بطور مبصرین شرکت کی ۔صدارت کیلئے دو امیدوار آصف محموب باہٹلوی اور سید عابد کاظمی کے درمیان مقابلہ تھا جسمیں اپنے خطاب کے دوران آصف محمود نے بھی سید عابد کاظمی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے خود الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا جسکے بعد سید عابد کاظمی بھاری اکثریت سے PPCUK Midlands کے صدرمنتخب ہو گئے۔گزشتہ روز مرکز نے مڈلیڈ کے یونٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے