وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوب خان کی میت قبر سے نکال کر پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تقریر کے جواب میں خواجہ آصف نے خطاب کیا۔ آئین کو معطل کرنے والا غداری کا مرتکب ہوتا ہے، عمر ایوب خواجہ آصف کی تقریر کے دوران فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے عمر ایوب نے احتجاج اور شورشرابا کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، جس کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے۔ اس دوران پی ٹی آئی کے ارکان خواجہ آصف کی تقریر میں رکاوٹ ڈالتے رہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کو مرچیں لگ رہی ہیں، انھیں مرچیں لگنی چاہئیں۔ خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے گوہر خان نے بات کرنا چاہی تو اسپیکر نے انھیں پہلے مائیک دیا پھر روک دیا۔ خواجہ آصف نے احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جب اپوزیشن لیڈر تقریر کر رہے تھے تب اسپیکر نے ایوان میں نظم وضبط برقرار رکھا، اب نہیں رکھ پا رہے۔ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر نے تقریر میں کہا تھا کہ جو بھی آئین کو معطل کیا ختم کرے وہ سنگین غداری کا مرتکب ہوتا ہے۔